اداکارہ ایمن خان کی بیٹی کی ننھی عمر میں بڑی نیکی

اداکارہ ایمن خان کی کمسن بیٹی ننھی سی عمر میں بڑی نیکی کرڈالی۔ امل خان کی وڈیو دیکھ کر صارفین نے خوشی کا اظہا رکیا ہے۔
اداکارہ منال خان نے اپنی بھانجی کی نیکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین کی بڑی تعداد نے وڈیو پر تبصرے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فیصل کپاڈیہ کی دبئی میں گلوکار اسٹیو مارٹن سے خوشگوار ملاقات
حدیقہ کیانی نے والدہ کا 25سال قبل لکھا ہوا گیت جاری کردیا
منال خان کی جانب سے شیئر کردہ وڈیو میں دوپٹے میں لپٹی ننھی امل کو اپنے ماموؤں کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
امل خان کی وڈیو پر ان کی والدہ اداکارہ ایمن خان نے تبصرہ کرتے ہوئے دل والے اموجی بنائے جبکہ صارفین کی جانب سے بھی وڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے ، 4سیکنڈ کی مختصر وڈیو کو 15لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔