عاصم اظہر کی ڈیبیو البم، پہلا گانا 28 فروری کو ریلیز ہوگا
'کبھی ہم کبھی تم' کی ویڈیو میں فہد مصطفیٰ اور صبا قمر شامل ہیں، صبا قمر نے انسٹاگرام سے گانے کا پوسٹر شیئر کردیا۔
نوجوان موسیقار اور گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا ‘کبھی ہم کبھی تم’ ریلیز ہونے والا ہے، گانے کی ویڈیو میں صبا قمر اور فہد مصطفیٰ شامل ہیں، یہ گانا گلوکار کی ڈیبیو البم کا حصہ ہے۔
View this post on Instagram
صبا قمر نے گانے کا پوسٹر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائز کا تحفہ کچھ دیر سے آپ سب کو 28 فروری کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیے
سونیا حسین نئی فلم میں باکسر بنیں گی
اداکارہ آمنہ الیاس نے مداحوں کو اپنا ایکسرے بھیجنے کی پیشکش کیوں کی؟
16 فروری کو عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن باکس شیئر کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ ویلنٹائن پر کچھ دیر سے صحیح، لیکن اپنے مداحوں ایک تحفہ دیں گے۔
کاؤنٹ ڈاؤن ختم ہونے کے بعد عاصم نے بتایا تھا کہ ان کا نیا گانا دو ہفتے بعد 28 فروری کو ریلیز ہوجائے گا۔
View this post on Instagram
‘کبھی ہم کبھی تم’ کی ویڈیو میں صبا قمر اور فہد مصطفیٰ کے درمیان محبت بھرے مناظر فلمائے گئے ہیں۔