شائستہ کا نادیہ پر جان بوجھ کر شرمیلا کی والدہ سے شرارت کرنیکا الزام

مارننگ شوز کی معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ نادیہ خان اتنی بھی معصوم نہیں کہ شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ شرارت نہ کی ہو ۔
شائستہ لودھی نے شرمیلا فاروقی کو معاملہ رفع دفع کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا
شرمیلا فاروقی بمقابلہ نادیہ خان: 50 کروڑ کے نوٹس کا تبادلہ
اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں شرکت کی ۔اس موقع پر اداکارہ سے مارننگ شوز کی معروف میزبان نادیہ خان اور پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلافاروقی کے درمیان ہونے والے تنازع پر سوال بھی پوچھا گیا۔شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ نادیہ خان اتنی بھی معصوم نہیں کہ شرارت نہ کی ہو، البتہ شرمیلا فاروقی کو اب جھگڑا ختم کردینا چاہیے۔
یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے موقع پربنائے گئے وی لاگ میں شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کی شکل و صورت کا مبینہ طور پر مذاق اڑایا، جس پر شرمیلا فاروقی کی قانونی ٹیم نے معروف اداکارہ کو ہتکِ عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔
شرمیلا فاروقی کی جانب سے ہتکِ عزت کا نوٹس وصول ہونے کے بعد نادیہ خان نے بھی شرمیلا فاروقی کو ہتکِ عزت پر مبنی ریمارکس دینے پر 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا









