شبلی فراز کا بیان مضحکہ خیز ہے ،حکومت مشورے کے بجائے کارکردگی دکھائے ، مشی خان

حیران ہوں کہ ایک ذمہ دار حکومتی وزیرکی جانب سے ایسےعجیب و غریب بیان کی وجہ کیا ہوسکتی ہے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ  مشی خان نے  پیٹرول کی  قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شبلی فراز کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وزیرصاحب کا کہنا ہے کہ پیٹرول کم استعمال کریں  اس کے ساتھ یہ بھی بتادیں کہ کیا ارتغل غازی کی طرح گھوڑوں پر سفر شروع کردیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز  کی جانب سے پیٹرول کے کم سے کم استعمال کے بیان پر پاکستان کی معروف اداکارہ مشی خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انھو ں نے وزیر کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ   حیران ہوں کہ ایک ذمہ دار حکومتی وزیرکی جانب سے ایسے عجیب و غریب بیان کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مشی خان کا عامر لیاقت کی توہین آمیز پوسٹ پر منہ توڑ جواب

عامرلیاقت نے مشی خان کو بندر سے تشبیہ دےدی

اپنےویڈیو بیان میں انھوں نے    وفاقی  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز سے سوال کیا کہ آپ ہی بتادیں  عوام کیا کریں کیونکہ سفر کیلئے گاڑی کو تو پیٹرول کی ضرورت ہوتی ہے اب اگر کام  پر نہیں جائیں گے تو نظام زندگی کیسے چلے گا ؟ انھوں نے  مزید کہا کہ کیا ارتغل غازی کی طرح گھوڑوں پر سفرشروع کردیا جائے ؟   انھوں نے کہا کہ ایسےبیانات سے بہتر ہے کہ آپ لوگ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں  نا کہ ایسے مضحکہ خیز بیانات جاری کئے جائیں ، وزیروں کے سیکیورٹی اسکواڈ میں کئی کئی گاڑیاں ہوتی ہیں آپ لوگ اپنے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑیاں کم کریں  نا کے عوام کو مشورہ دیں کہ پیٹرول کا استعمال کم کریں ۔

گذشتہ روز وفاقی  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا ہےکہ ہمیں جہاں تک ممکن ہو کم فیول استعمال کرنا چاہیے، پاکستان پیٹرول بناتا یا ہمارے پیٹرول کے کنوئیں ہوتے تو پھر اور بات تھی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں جب کہ حکومت پیٹرول کی  قیمت میں کوئی ٹیکسز نہیں ڈال رہی۔ انہوں نے کہا کہ سخت وقت میں زندگی نارمل نہیں رہ سکتی اور  حکومت کس کس چیز کو سبسڈائز کرے، ہماری حکومت کی ترجیح کھانے پینے کی چیزوں پر سبسڈی دینا ہے، کورونا اور مہنگائی عالمی ہے لہٰذا ہمیں اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔

متعلقہ تحاریر