حق مہر میں شوہر سے فجر کی نماز مانگی تھی ، یاسرہ رضوی
نکاح کے وقت اپنے شوہر عبدالہادی سے کہا تھا کہ میں حق مہر میں نماز فجر کا مطالبہ کرتی ہوں
دنیا بھر میں مسلمانوں کی شادی کے موقع پر حق مہر میں کڑی شرائط رکھی جاتیں ہیں یا بھارتی معاوضہ تجویز کیا جاتا ہے تاہم اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر سے حق مہر میں کیا مانگا یہ جان آپ حیران رہ جائیں گے۔
پاکستانی شو بز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ اور بہترین کہانی نویس اور شاعرہ یاسرہ رضوی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں ۔یاسرہ رضوی اپنی عمر سے دس برس چھوٹے مرد سے شادی کرنے پر کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا تاہم گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے اپنے شوہر کے حوالے سے ایک ایسی بات کاانکشاف کیا جس کو سن کر سب ہی حیران ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ یاسرہ رضوی کہاں جارہی ہیں؟
نئے سال پر یاسرہ رضوی کا نیا انداز
View this post on Instagram
پروگرام کی میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ میں نے سنا ہے آپ نے حق مہر میں اپنے شوہر سے فجر کی نماز مانگی تھی، میزبان کے اس سوال پر اداکارہ نے زرا توقف کیا اور کہا کہ ہاں !
انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے نکاح کے وقت اپنے شوہر عبدالہادی سے کہا تھا کہ میں حق مہر میں نماز فجر کا مطالبہ کرتی ہوں ، آپ نماز فجر کی کوشش کرو،یاسرہ رضوی کے اس جواب پر پروگرام کی میزبان نے پوچھا کہ آپ کےاس مطالبے پر آپ کے شوہر کا ردعمل کیسا تھا؟یاسرہ کا کہناتھا کہ میں نے اپنے شوہر سے پیسے یا کوئی اور چیز نہیں مانگی بلکہ ایک رویہ مانگا ،اگروہ مجھے 500 یا 1500 روپے بھی حق مہر دیتے تو کسی سے لے کر ہی دیتے،ایک لڑکا جس نے ایم بی گریجویٹ کیا ہوا ہے اس کے پاس کیا پیسے ہیں ،وہ پیسوں کا بندوبست ہی کرتا ناں۔