ڈرامہ سیریل”بلبلے”12 برس کا ہوگیا، عائشہ عمر کا ٹوئٹ

12سال قبل آج ڈرامے کی پہلی قسط شروع ہوئی تھی تو کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ یاد گار ڈرامہ بن جائے گا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کے سب سے طویل مزاحیہ ڈرامہ سیریل "بلبلے” کو 12 سال مکمل  ہوگئے، دو عشروں سے زائد جاری ڈرامہ "بلبلے” کی کامیابی پر اداکارہ عائشہ عمر نے  تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکیا ہے۔

مزاحیہ ڈرامہ سیریل "بلبلے” میں خوبصورت کا کردار اداکرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے سماجی رابطوں  کی ویڈیو اور پکچرز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج سے بارہ سال قبل ٹھیک آج کے دن  جب بلبلے ڈرامے کی پہلی قسط آن ایئر ہوئی تھی تو کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ  یہ ایک یاد گار ڈرامہ سیریل بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

بلبلے پاکستان کا طویل ترین کامیڈی سیریل بن گیا

بلبلے کے نبیل کو بلبلے کے ویفرز مل گئے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

ڈرامہ سیرل بلبلے  ایک منفرد مزاح کا ڈرامہ ہے جس میں سینئر ترین اداکاروں نے اپنی غیر معمولی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں   ، ڈرامے کی پہلی قسط میں  نبیل جن کا اصل نام  ندیم ظفر ہے  ‘مودی’ کا کردار اداکرنے والے محمود اسلم  نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے  ، ڈرامے کی 26 اقساط کے بعد  سینئر اداکارہ حنا دلپزیر نے نبیل کی ماں کے طور پر انٹری دی  ، اس وقت بھی کسی کو علم نہیں تھا کہ یہ ڈرامہ مقبولیت کی انتہا پر پہنچ جائے گا ۔

ڈرمہ سیریل بلبلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنا دلپزیز کا کہنا ہے کہ بنیادی طو رپر ریڈیو کی رائٹر تھی اوراس کے ساتھ اسٹیج ڈرامہ بھی لکھا ،کئی ڈراموںمیں بہترین کردار ادا کر چکی ہوں لیکن سیٹ کام ” بلبلے ” کیلئے پہلے انکار  کرچکی تھی انھوں نےبتایا کہ ” بلبلے ”کے لئے اداکار نبیل نے کال کی تو میں نے انکار کر دیا لیکن جب تھوڑی دیر کے بعد جب موبائل پر نبیل کے پیغامات دیکھے تو میں نے انہیں کال کر کے ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھرلی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے ذاتی طو رپر اپنی پہلی ڈرامہ سیریل ” بنس روڈ کی نیلو فر ” میں سعدیہ کا کردارسب سے زیادہ پسند آیا اوریہ کردار آج بھی میرے دل کے سب سے زیادہ قریب ہے ۔

متعلقہ تحاریر