اداکارہ یمنیٰ زیدی نے 101بخار میں کون سا یادگار منظر فلمبند کرایا؟

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل صنف آہن میں شائستہ کا کردار ادا کرنے والی  اداکارہ یمنیٰ زیدی   نے اپنی اداکاری سے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے  ڈرامہ سیریل صنف آہن کے ایک یادگار منظر کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے۔

پری زاد میں عینی کا کردار قبول کرنا میری خوش قسمتی تھی، یمنیٰ زیدی

یمنیٰ زیدی اور امر خان نے وہاج علی کی تعریف کردی

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ گزشتہ قسط میں سلامی کے منظر کی عکسبندی کے دوران انہیں 101 بخار تھا۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ  میں اپنے ملک اور اپنے کام سے محبت کے باعث ہی یہ سین عکسبند کرواسکی۔

ڈرامہ سیریل صنف آہن مختلف قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والی 7 لڑکیوں کی کہانی ہے ،جو اپنے آپ کو ثابت کرنے کیلیے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرتی ہیں اور خود آہنی خواتین ثابت کرکے دکھاتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر