منور فاروقی اور کنگنا رناوٹ ‘لاک اپ’ میں ایک ساتھ

ایکتا کپور کا نیا ریئلٹی شو 27 فروری سے شروع ہوگا، کنگنا رناوٹ میزبانی کریں گی، مسلم کامیڈین منور فاروقی بھی حصہ لیں گے۔

بھارت کے مسلم کامیڈین منور فاروقی نے ایکتا کپور کے ریئلٹی شو ‘لاک اپ’ میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 27 فروری سے ‘لاک اپ’ کا آغاز ہوگا جس میں منور فاروقی کے نام کا اعلان کیا گیا۔

چینل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پروگرام کا ٹریلر شیئر کیا اور کہا کہ منور فاروقی بھی مقابلے میں حصہ لیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ALTBalaji (@altbalaji)

یہ وہی منور فاروقی ہیں جن کے اکثر لطیفوں میں ہندوؤں کی مذہبی رسومات پر مزاح نگاری کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ہندو انتہاپسندوں نے کامیڈین منور فاروقی کو انڈسٹری چھوڑنے پر مجبور کردیا

گرفتاری کیلیے تیار ہوں، کنگنا رناوٹ نے بولڈ تصویر شیئر کردی

ان سے قبل نشا راول کا نام بھی شو میں شامل کیا گیا جو کہ اس وقت لائم لائٹ میں آئیں جب انہوں نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا۔

اس پروگرام کی میزبانی کنگنا رناوٹ کریں گی جن پر منور فاروقی اپنی کامیڈی میں لطیفے کَس چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر