نام گوگل کرلیں، کسی کی بیوی یا بیٹی کہہ کر تعارف نہ کروائیں، پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا سے ملاقات میں کامیڈین روزی او'ڈونیل نے انہیں دیپک چوپڑا کی بیٹی کہہ کر مخاطب کیا جس کا پریانکا نے برا منایا۔

پریانکا چوپڑا نے روزی او ڈونیل کی طرف سے معافی مانگے جانے کے بعد انہیں ایک مخلصانہ معذرت کرنے کے صحیح طریقے کے لیے نصیحت کی ہے۔

او ڈونیل نے ٹک ٹاک پر دو ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور بعد ازاں انہیں انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کیا۔ ڈونیل نے پریانکا اور ان کے شوہر نک جونس سے ملاقات کو عجیب قرار دیا تھا۔

او ڈینل یہ سمجھی تھیں کہ پریانکا معروف مصنف دیپک چوپڑا کی صاحبزادی ہیں، جب ڈونیل کو بتایا گیا کہ انہوں نے کتنی بڑی غلطی کی ہے تو انہوں نے ایک معذرت کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور پریانکا کو ‘چوپڑا بیگم’ اور ‘کوئی چوپڑا’ کہہ کر مخاطب کیا۔

پریانکا نے ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں او ڈونیل کا نام لیے بغیر کہا کہ میں نے کبھی خود کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لیا کہ سب مجھے پہچانیں یا میرے کام کو۔

لیکن اگر آپ عوامی سطح پر اس بات کیلیے معذرت کرنا چاہتے ہیں جو کہ نجی ملاقات میں ہوئی ہو تو بہتر طریقہ یہ ہے کہ پہلے وقت نکال کر مذکورہ شخص کا نام گوگل پر تلاش کریں یا براہ راست ہی رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔

پریانکا کا کہنا تھا کہ ہم سب اپنی انفرادیت کی وجہ سے عزت کے مستحق ہیں اور ایک سچی معذرت میں ‘کوئی’ یا ‘فلاں کی اہلیہ’ کہنا مناسب نہیں۔

پریانکا نے مزید کہا کہ تمام چوپڑا عظیم دیپک چوپڑا کے گھرانے سے نہیں ہوتے جس طرح تمام اسمتھ لیجنڈری ول اسمتھ کے فیملی میمبرز نہیں۔

اپنی پہلی ویڈیو میں او ڈونیل نے لکھا کہ مجھے اتنا عجیب لگا، کیا آپ نے کبھی نہیں سوچا کہ نک جونس کی شادی دیپک چوپڑا کی بیٹی سے ہوئی ہے؟ کیا صرف میں ہوں جس کو ایسا محسوس ہوا؟

انہوں نے مزید کہا کہ میں نک جونس سے معذرت کرتی ہوں اور ان چوپڑا بیگم سے بھی معذرت خواہ ہوں۔

اس پر پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی اور پھر او ڈنیل نے دوسری ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام پریانکا ہے، وہ بہت معروف اور مقبول اداکارہ ہیں، جونس سے بھی زیادہ۔

او ڈونیل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پریانکا کو یقیناً عجیب لگا ہوگا کہ میں نے ان سے ایسے بات کی۔ میں ان سے اور ہر اس شخص سے معافی مافتی ہوں جن کو میرا رویہ نامناسب لگا۔

اس کے بعد او ڈونیل نے پریانکا کے انسٹاگرام پروفائل کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا اور ان کے ساڑھے 7 کروڑ فالوورز کو بھی ہائی لائٹ کیا۔

متعلقہ تحاریر