ثروت گیلانی نے طلبہ کیلئے آرٹ گیلری بناڈالی
آرٹ گیلری میں تین سال سے 10 سال تک کی عمر کے طلبہ کیلئے مختلف اقسام کی غیر نصابی سرگرمیوں کی تربیت دی جائے گی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی اداکارہ ثروت گیلانی نے طلبہ کیلئے آرٹ گیلری قائم کی ہے جس میں متعدد شعبہ جات کی غیر نصابی سرگرمیوں کی تربیت دینے کیلئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویڈیو اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اداکارہ ثروت گیلانی نے ایک پوسٹ شیئر کی میں آرٹ ہاؤس بائے ثروت گیلانی تحریر کیا گیا تھا ، تصویر کے ساتھ انھوں نے اس کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیے
”ڈونٹ فائٹ،سلیپ ٹائٹ“، اداکارہ ثروت گیلانی کی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز
ثروت گیلانی نے باتھ روم کو ورک اسٹیشن بنا لیا
View this post on Instagram
کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ہم آپ کو اسکول کے بعد کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے آرٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتے ہیں جو تحقیقی تعلیمی نظام پر مبنی ہے جہاں علمی ، جسمانی ،سماجی، جذبانی اور کثیر الجہتی مہارت کو نکھارنے میں مدد ملے گی ۔
انھوں نے مزید لکھا کہ اس آرٹ گیلری میں تین سال سے 10 سال تک کی عمر کے طلبہ کیلئے فنون، دستکاری، سیلف ڈیفنس، یوگا، روبوٹکس، موسیقی، باغبانی ، مٹی کے برتن بنانا ، بیکنگ، کوکنگ اور تیر اندازی سکھائی جائے گی ۔









