عاطف اسلم سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے پاکستانی گلوکار

اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپوٹیفائی نے پاکستان میں ایک سال مکمل ہونے کے بعد ڈیٹا جاری کردیا، بیرون ملک سب سے زیادہ عاطف اسلم کو سرچ کیا گیا۔

دنیا کا سب سے مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپوٹیفائی نے تقریباً ایک سال پہلے پاکستان میں کام شروع کیا تھا، ملک میں پہلا سال مکمل ہونے پر اسپوٹیفائی نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے۔

اسپوٹیفائی ڈیٹا کے مطابق بیرون ملک عاطف اسلم کو سب سے سرچ کیا گیا، ان کے گیت کڈی تے ہنس بول، جینا جینا اور تیرے سنگ یارا پاکستان سے باہر سرچ کیے جانے والے 10 گانوں میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ ،عائزہ اور سجل سال کے100خوبصورت ترین چہروں کی فہرست کیلیے نامزد

پاکستانی لیکچرر دنیا کے بااثر ریسرچرز کی فہرست میں شامل

عاطف اسلم کے بعد بیرون ملک سرچ کیے جانے والے پاکستانی فنکاروں میں راحت فتح علی خان کا نمبر تھا جبکہ ان کے چچا اور قوالی کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان تیسرے نمبر پر تھے۔

مومنہ مستحسن چوتھے جبکہ بلال سعید پانچویں نمبر پر رہے۔ بلال اور مومنہ کا گانا ‘باری’ بیرون ملک اسپوٹیفائی پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا تھا۔

مومنہ اور بلال کی جوڑی کے گانے اونچیاں دیواراں نے فہرست میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ مومنہ مستحسن کا عدنان دھول کے ہمراہ گایا گیا گیت ‘آواری’ نویں نمبر پر تھا۔

ینگ اسٹننرز کا گانا گمان، ڈونٹ مائنڈ اور افسانے بالترتیب تیسرے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر رہے۔

متعلقہ تحاریر