ایرن ہالینڈ نے پاکستانی ٹرک آرٹ کے جوتے خرید لئے

ایرن ہالینڈ پاکستان سے روانگی کے وقت روایتی ٹرک آرٹ سے تیار کردہ جوتے بھی ساتھ لیکر جائیں گی

پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا ساتواں ایڈیشن لاہور قلندرز کی کامیابی پر اختتام پزیر ہوگیا ہے  ، اس بین الاقوامی ایونٹ کے ختم ہوتے ہیں غیر ملکی کھلاڑی اور  دیگر مہمان بھی اپنے ممالک واپس جانے کیلئے تیار ہیں، ان مہمانوں میں پاکستانی ثقافت کی اسیر آسٹریلوی ٹی وی پریزینٹر ایرن ہالینڈ بھی شامل ہیں جو اپنے ملک واپس جاتے ہوئے پاکستان سے  خوبصورت یادوں کے ساتھ روایتی ٹرک آرٹ کے جوتے بھی لے کر جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آلراؤنڈر بین کٹنگ کی اہلیہ اور آسٹریلوی ٹی وی پریزینٹر ایرن ہالینڈ  جو پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل )میں کمنٹیٹر کی خدمات انجام دے رہی تھی، وہ میگا انونٹ ختم ہونے کے بعد اپنے ملک جانے کو تیار ہیں ، پاکستان سے روانگی کے  وقت جہاں وہ ڈھیر ساری یادیں ساتھ لیکر جائیں گی وہیں وہ  پاکستان کے روایتی ٹرک آرٹ سے تیار کردہ جوتے بھی ساتھ لیکر جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

ایرن ہالینڈ پاکستانی ثقافت کی اسیر ، روایتی لباس میں تصاویر شیئر کرنے لگیں

ایرن ہالینڈ قذافی اسٹیڈیم کے نئے کمنٹری باکس کی گرویدہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرانھوں نے دو تصاویر شیئر کیں جس میں انھوں نے ٹرک آرٹ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں ، کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ میں اپنے ساتھ ٹرک آرٹ کے یہ جوتے ساتھ لے جارہی ہوں جو بہت خوبصورت ہیں۔

واضح رہے کہ   ایرن ہالینڈجو کہ  مس  ورلڈ  کا ٹائٹل جیت چکی ہیں   اور انھوں نے  پی ایس ایل میں  کمنٹری کے فرائض بھی انجام دیئے ،ایرن ہالینڈ پاکستانی ثقافت کی اسیر بن گئیں ہیں ، ایونٹ کے دوران پاکستانی خواتین کے روایتی لباس میں متعدد تصاویر شیئر کی جس کو ان کے مداحوں نے خوب سراہا تھا ۔

متعلقہ تحاریر