اداکار دانش تیمور کی بیٹے کے ساتھ گانے کی ویڈیو وائرل

عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ کونسا گانا ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عائزہ خان اور دانش  اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنے روزمرہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم اس مرتبہ  ان کے بیٹے ریان تیمور کی ویڈیونے ان کے مداحوں میں دھوم مچادی ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی  جس وہ اپنے بیٹے ریان تیمور کے ساتھ  گٹار بجارہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا بہت معصومانہ انداز میں  گانہ کارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عائزہ خان کی شوہر دانش تیمور کو  سالگرہ کی مبارکباد

عائزہ خان اور دانش تیمور کا بولڈ فوٹو شوٹ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ کونسا گانا ہے ؟

واضح رہے کہ اداکار دانش تیمور کی اداکارہ عائزہ  سے 2014 میں شادی ہوئی تھی، دونوں کے ایک بیٹا ریان تیمور ور ایک بیٹی حورین تیمور ہیں ، دونوں  اپنی نجی زندگی کی اکثر ویڈیو اور فوٹوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہے ہیں  ۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے خوبصورت تصاویرشیئر کی اور اپنے شوہر کے ساتھ ایک بار پھر اپنی محبت کا بھی اظہار کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر