’یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘ایک اور پارٹی گرل سامنے آگئی
ویڈیو میں سرخ لباس میں ملبوس بچی کو والد اور چند دیگر بچوں کے ہمراہ پہاڑی علاقے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ہماری کار ہے یہ میں ہوں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے ، پاوری گرل سے تو پاکستان تو کیا پڑوسی ملک بھی واقف ہے ، دنانیر مبین کی ‘پاوری ہو رہی ہے ‘ ویڈیو اتنی مقبول ہوئی تھی کہ پاکستانی اسٹارز کے ساتھ پڑوسی ملک بھارت کے شوبز اسٹارز ، کھلاڑی اور دنیا کی مقبول ترین برانڈز نے بھی اس پر ویڈیوز اور اشتہارات بنائے تھے۔
دنا نیر مبین کے بعد خیبرپختونخوا (کے پی) کے سے تعلق رکھنے والی بچی وفا عامر نے پاوری گرل کو نقل کرتے ہوئے پشتو لہجے میں ایک مختصر ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ، ویڈیو میں سرخ لباس میں ملبوس بچی کو والد اور چند دیگر بچوں کے ہمراہ پہاڑی علاقے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فنکار پاوری سے بیزار لیکن بالی ووڈ کی پارٹی جاری
Ye hamare baap ki Powri horahe hay 🤣🤣🤣
— Gulalai Ismail ګلالۍاسماعیل (@Gulalai_Ismail) February 28, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کے والد پاس ہی چٹائی پر دیگر بچوں کے ہمراہ گوشت کاٹنے میں مصروف ہیں جب کہ موبائل تھامے یہ بچی پکنک پرلطف اندوز ہورہی ہے۔ اس مو قع پر بچی نے کیمرہ اپنے والد کی طرف کرتے ہوئے کہاکہ ’ہائے گائز ، یہ میں ہوں اور یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نئی پارٹی گرل وفا عامر نے ویڈیو کو پسند کرنے اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب کی شکر گزار ہوں۔
Wafa Amir is thanking all of her fans for their best wishes 💖 pic.twitter.com/BjWEx4oA0v
— Ăĺi Ăȟṁẳȡ (@alishinwarian) February 28, 2022









