حر امانی کا اپنے شوہر سے مارچ میں بدلہ لینے کا اعلان

اس سے قبل انھوں نے اپنی شوہر مانی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ آج  میری سالگرہ ہے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نٹ کھٹ جوڑی حرا اور مانی  آئے روز اپنے مزاحیہ انداز کے سبب خبروں میں رہتے ہیں تاہم گذشتہ روز حرا نے اپنے شوہر مانی کو دھمکی دے ڈالی۔

گذشتہ روز اداکارہ حرا  مانی نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی، سماجی رابطوں کی ویڈیو ز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بچوں کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں ، اس سے قبل انھوں نے اپنی شوہر مانی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ آج  میری سالگرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حرا مانی نے بھی فلم ’عشرت:میڈ ان چائنا‘کا ٹیزرشیئر کردیا

حرا مانی اور انوشے عباسی کی ڈانس ویڈیو وائرل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اس کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آ ئی جس میں مانی اداکارہ کو کیک کھلاتے ہوئے ان کے منہ پر کیک لگاتے ہیں۔اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ”میں اس کا بدلہ ضرور لوں گی“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرامانی نے اپنے شوہر کو دھمکی دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ جب ان کی سالگرہ جو کہ مارچ کے مہینےمیں ہوتی ہے تو اس موقع پر وہ بھی ایسا ہی کریں گی اور اس  کا بدلہ لیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

متعلقہ تحاریر