حمل کے دوران بھی ریحانہ کا پراعتماد فیشن

پیرس فیشن ویک میں امریکی گلوکارہ ریحانہ نے حمل سے ہونے کے باوجود عمدہ فیشن کرکے شرکا کی نگاہوں کا مرکز بن گئیں۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ میٹرنٹی فیشن کو نئے معنی دے رہی ہیں، انہوں نے پیرس فیشن ویک میں شرکت کرکے وہاں موجود شرکا کی نظریں خود پر مرکوز کروا لیں۔

ریحانہ نے حمل سے ہونے کے دوران زبردست فیشن زدہ لباس پہن کر ثابت کیا کہ پھولے ہوئے پیٹ کے باوجود فیشن کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکارہ ایڈیل نے برٹ کا میلہ لوٹ لیا،3 ایوارڈز لے اڑیں

ڈسٹرکٹ کورٹ سے گلوکارہ میشاء شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری

ریحانہ نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور چاندی کے ہار اور بالیاں بھی اپنے گلے اور کانوں میں ڈال رکھی تھی۔

پیرس فیشن ویک میں ریحانہ نہایت ہی دلکش نظر آرہی تھیں اور سیاہ رنگ کے مختصر لباس پر ان کی سرخ لپ اسٹک غضب ڈھا رہی تھی۔

متعلقہ تحاریر