ایشوریا رائے کی ایک جھلک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

گزشتہ رات ایشوریا رائے نے اپنی نئی تامل فلم پونین سلون کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لال اور سنہرے رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی تھی۔

تامل فلم پونین سلون کے کرداروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی ہیں اور ایشوریا رائے بچن نے اپنی خوبصورتی سے باقی تمام کرداروں کو مات دے دی ہے۔

اداکارہ نے فلم کا ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں انہیں لال اور سنہری رنگ کی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے لکھا کہ 30 ستمبر کو سنہرا دور بڑے پردے پر نظر آئے گا۔

ایشوریا رائے بچن کے علاوہ فلم میں وکرم، کارتھی، ٹریشا کرشنن، پرکاش راج، جیارام، جایم راوی اور ایشوریا لکشمی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی ہدایتکار نے بالی ووڈ کے سیاہ پہلو کی جھلک دکھادی

پرکشش ترین اداکارہ منشا پاشا دوبارہ دلہن بن گئیں

یہ فلم لائیکا پروڈکشنز نے بنائی ہے جو کہ کلکی کرشنامورتھی کے مقبول تاریخی ناول ‘پونین سلون’ (پونی کا بیٹا) پر مبنی ہے۔

سابق مس ورلڈ نے اپنی پہلی جھلک بدھ کی رات کو شیئر کی اور آج صبح وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی تھیں۔

متعلقہ تحاریر