وقت اور بخت مل جائیں تو تقدیر بدل جائے، ریما خان

سینئر اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خود پر بھروسہ کرنے والوں کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر لیجنڈری اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے۔ انہوں نے ویڈیو کو کیپشن دیا کہ اس شخص کو کوئی چیز نہیں روک سکتی جو کہ خود پر بھروسہ کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

انہوں نے مزید لکھا کہ خود اعتمادی کا رویہ اپنانا سب سے بہترین ہے۔

ویڈیو میں ریما کہہ رہی ہیں کہ وقت اور بخت کبھی ساتھ نہیں چلتے، کبھی وقت ہاتھ چھڑا لیتا ہے اور کبھی بخت۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان کی ویب سیریز”بارہواں کھلاڑی “ کا ٹریلر جاری

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ ریلیز کیلیے تیار

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اتفاق سے وقت اور بخت مل جائیں تو انسان کی تقدیر بدل جاتی ہے۔

ریما خان کا شمار شوبز کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا تھا، سلور اسکرین پر پنجابی گانوں پر رقص کرنے والی ریما اصل زندگی میں دھیمے مزاج کی خاتون ہیں۔

برسوں پہلے کسی ایوارڈ شو کی تقریب میں انہوں نے کہا تھا ‘ہمارا کل اچھا تھا، ہمارا آج اچھا نہیں ہے لیکن امید ہے کہ آنے والا کل ضرور اچھا ہوگا’۔

ریما اپنی اداکاری اور رقص کے علاوہ روزمرہ کی گفتگو میں اپنے گہری اقوال کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

متعلقہ تحاریر