اقرا عزیز کی نیند کس نے حرام کردی؟

کبیر کے ساتھ یہ میرے لیے مشکل ترین رات تھی لیکن میں پھر بھی مسکرانا نہ بھولی

شادی کے بعد شوبز سے وقتی طور پر دور رہنے والی معروف اداکارہ  اقرا عزیز آج کل ٹی  وی  اسکرین پر تو نظر نہیں آرہی لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک رہتی ہیں ، معروف اداکارہ اقرا عزیز بیٹے کبیر حسین کے ساتھ مشکل ترین رات میں بھی مسکرانا اور سیلفی لینا نہ بھولیں۔

اداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطوں کی ویڈیو اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پراپنی نئی سلفی شیئر کی جس میں ان کی آنکھو ں میں نیندکی کمی واضح طورپر دیکھی جا سکتی ہے جبکہ ان کا بیٹا  کبیر حسین  ان کی گود میں سکون سے سو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مہرالنسا صفدر اور اقرا عزیز میں حیرت انگیز مشابہت

اقراء عزیز انڈین اداکار پنکج تریپاٹھی کی مداح

اداکارہ  اپنےسخت  روزوشب اور بچے کی ذمہ داریوں کے باعث  نیند کی کمی کا سامنا کررہی ہیں تاہم مشکل ترین رات میں بھی مسکرانا اور سیلفی لینا نہ بھولیں۔ اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کبیر کے ساتھ یہ میرے لیے مشکل ترین رات تھی لیکن میں پھر بھی مسکرانا نہ بھولی۔ اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر و اداکار یاسر حسین نے انہیں شیرنی قرار دیا۔

اس سے قبل ادکارہ نے اپنے مصروف ترین روزو شب کے حوالے سے معلومات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، انھوں نے بتایا کہ ان کے دن کا آغاز سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی ہوجاتا ہے اور الارم کو مزید 5 منٹ بڑھانے کا کوئی امکان نہیں۔ ان کا کہنا تھا ‘ صبح ساڑھے 6 بجتے ہی کبیر کو کھیلنے کی خواہش ہوتی ہے’۔ ماں کی ذمہ داریاں آسان نہیں ہوتیں مگر اقرا عزیز ان کو بخوبی نبھا رہی ہیں اور کبیر کے ساتھ ساتھ وہ دیگر کام بھی نمٹاتی ہیں اور پھر بستر پر جاتی ہیں۔ مگر بہت زیادہ دیر کے لیے نہیں کیونکہ انہیں کچھ دیر بعد ہی پھر اٹھنا پڑتا ہے۔

متعلقہ تحاریر