ٹوئنکل کھنہ بھی حجاب کے خلاف بول پڑیں

برقع، حجاب یہاں تک کہ گھونگٹ نے بھی ہمارے مذہبی اور ثقافتی احیا میں کسی نہ کسی طریقے سے اپنا اثر ڈالا ہے

بھارتی ریاست کرناٹک میں  تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات پر حجاب کی پابندی کے بعد پیش آنیوالے واقعات نے پورے ملک میں حجاب کے معاملے پر بحث عام کردی ہے، سیاستدانوں کے بعد بھارتی اداکاروں کی جانب سے بھی  اس مسئلے پر بات چیت جاری ہے، اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے حجاب کے معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  اداکارہ سے مصنفہ بننے والی سپر اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ اور راجیش کھنہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب کے معاملے پر میدان میں آگئی ہیں48 سالہ اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ خواتین کا حق ہے کہ وہ کیا پہنیں اور کیا نہ پہنیں۔

یہ بھی پڑھیے

بالی وڈ میں ہیروئن کا کیریئر مردوں سے بہت کم ہے، ٹوئنکل کھنہ

اکشے کمار کنستر میں رکھی وہسکی کی طرح بوڑھا ہورہا ہے، ٹوئنکل کھنہ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Twinkle Khanna (@twinklerkhanna)

انسٹاگرام پرپوسٹ  کردہ کارڈ میں ٹوئنکل کھنہ سے لکھا ہے کہ برقع، حجاب یہاں تک کہ گھونگٹ نے بھی ہمارے مذہبی اور ثقافتی احیا میں کسی نہ کسی طریقے سے اپنا اثر ڈالا ہے۔ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی طرح پردے یا گھونگھٹ کی حامی نہیں لیکن میرا خیال ہے کہ یہ فیصلہ صرف خواتین کو کسی بھی دباؤ یا دھونس میں آئے بغیر کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حجاب کس طرح مردوں کو زیر لب مسکرانے سے روکتا ہے، ایسے تمام بھائی صاحب جو اس کے خلاف اور اسکے حق پر باتیں کر رہے ہیں انہیں چاہیے اس پر جھگڑوں کے بجائے گفت و شنید کریں۔ آج تک یہ نہیں سنا کہ کسی شوہر یا محبوب نے اپنی بیوی یا محبوبہ کے سر کی تعریف کی ہو اور یہ کہا ہو کہ اپنے سر کی بناوٹ اور سجاوٹ اسی طرح کیا کرو ، اس طرح یہ زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔

متعلقہ تحاریر