خاتون نے تصویر مانگی تو عامر بھائی بولے ‘ایسے نہیں چلے گا’!

عامر لیاقت حسین کو فیس بک پر خاتون مداح نے میسج کیا، ڈاکٹر صاحب نے خاتون سے ان کی تصویر دیکھ کر کہا آپ کے گھر پر ملاقات ہوسکتی ہے؟

پی ٹی آئی ایم این اے، مذہبی اسکالر، اینکرپرسن اور انٹرٹینر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی فیس بک میسنجر پر ایک مداح سے بات چیت ہوئی جو کہ لیک ہوگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@humtum614)

چیٹ میں پڑھا جاسکتا ہے کہ خاتون مداح عامر لیاقت سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہیں۔

خاتون نے کہا کہ میرے والدین آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔

ایک آڈیو کلپ میں عامر لیاقت کہہ رہے ہیں کہ نا میں نے آپ کو کبھی دیکھا ہے نا کبھی آپ سے ملاقات ہوئی ہے تو آپ کے والدین سے کیا بات کروں۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی بھی اجازت مل گئی

طوبیٰ عامر گھر آنا چاہیں تو بہن کی طرح استقبال کروں گی، سیدہ دانیہ شاہ

اس کے بعد خاتون مداح نے عامر بھائی کو اپنی تصویر بھیجی اور عامر بھائی فوراً لپک کر پوچھنے لگے کہ آپ کہاں رہتی ہیں؟

خاتون نے جب بتایا کہ ان کی رہائش کراچی میں ہے تو عامر لیاقت سے رہا نا گیا، کہنے لگے کیا ہم آپ کے گھر پر مل سکتے ہیں؟

ساتھ ہی ساتھ ڈاکٹر صاحب نے خاتون مداح کی عمر اور سالگرہ کا دن بھی پوچھ لیا۔

خاتون نے جب عامر لیاقت سے کہا کہ مجھے تو یقین ہی نہیں ہو رہا کہ یہ آپ ہی ہیں، کیا آپ مجھے اپنی تصویر بھیج سکتے ہیں؟

اس پر ڈاکٹر صاحب کہنے لگے کہ دیکھیں یہ میں ہی ہوں، آپ میری آواز سن سکتی ہیں، میری آپ سے پہلی دفعہ بات ہو رہی ہے، ایسے نہیں ہوتا۔

عامر بھائی کے ذہن سے اپنا پروگرام ‘ایسے نہیں چلے گا’ نکلتا ہی نہیں۔

خاتون نے تصویر مانگی تو انہوں نے کہہ دیا ایسے نہیں ہوتا لیکن پہلی بار بات کرتے ہوئے خاتون کی تصویر انہوں نے منگوا لی۔

متعلقہ تحاریر