جی جی حدید کا اپنی آمدن یوکرینی اور فلسطینی عوام کیلیے عطیہ کرنے کا اعلان
ہماری آنکھیں اور دل تمام انسانی ناانصافیوں کے لیے کھلے ہونے چاہئیں، جنگوں کی قیمت رہنما نہیں معصوم جانیں چکاتی ہیں، امریکی ماڈل
لبنانی نژاد امریکی ماڈل جی حدید نے اپنی موسم خزاں کے شوز کی آمدن یوکرینی اور فلسطینی عوام کیلیے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
جی جی حدید نے جنگ سے متاثرہ یوکرینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلیے اپنے انسٹاگرام ہینڈ ل کا سہارا لیا اور چہرے پر نقاب ڈالے ایک تصویر پوسٹ کی۔
یہ بھی پڑھیے
مداح کی مہوش حیات کو چُھونے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹوئنکل کھنہ بھی حجاب کے خلاف بول پڑیں
جی جی حدید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فیشن کے مہینے کا شیڈول طے کرنے کا مطلب یہ ہے کہ میں اور میرے ساتھی اکثر تاریخ کے دل دہلا دینے والے اور تکلیف دہ وقتوں میں فیشن کے نئے مجموعے پیش کرتے ہیں۔ ہمارے کام کے زیادہ تر نظام الاوقات پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے، لیکن ہم کسی مقصد کیلیے چلنا پسند کریں گے ۔
View this post on Instagram
امریکی ماڈل نے اپنی ارجنٹینی دوست میکائیلا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اپنی دوست میکائلا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں رواں موسم خزاں کے شوز کی آمدن یوکرین کے جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا عہد کرتی ہوں اور ساتھ ہی فلسطین میں جنگ کا سامنا کرنے والوں کی مدد جاری رکھوں گا۔
امریکی ماڈل نے مزید لکھا کہ ہماری آنکھیں اور دل تمام انسانی ناانصافیوں کے لیے کھلے ہونے چاہئیں۔کاش ہم سب ایک دوسرے کو سیاست ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر بھائی بہن کے طور پر دیکھیں،آخر کار جنگوں کی قیمت رہنما نہیں معصوم جانیں چکاتی ہیں۔جی جی حدید نے اپنے پیغام کے اختتام پر یوکرین اور فلسطین میں امن کے قیام پر بھی زور دیا۔