پاوری گرل کی انگلش گانا گنگنانے کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دنانیر مبین نے ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈرامہ سیریل "صنف آہن" سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

پاوری گرل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر دنانیر مبین کی انگلش گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹک ٹاکر اور اداکارہ دنانیر مبین کا کہنا ہے کہ "دیر ہی سے سہی میں ٹھیک تو ہو گئی ۔ کووڈ سے میری آواز بھی کچھ خراب ہو گئی ہے۔ مجھے کہیں سے تو شروع کرنا تھا اس لیے میں ایڈیل کے گانے شروع کررہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

برسوں بعد سائرہ یوسف اور عدیل حسین ایک ساتھ جلوہ گر

فیروز خان خاکی کاغذ میں لپٹی بوتل میں کھلے عام کیا پی رہے تھے؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ٹک ٹاکر دنانیر نے ڈارک بلو کلر کی ٹی شرٹ زیب تن کررکھی ہے اور وہ انگلش گلوکارہ ایڈیل لوری بلیو ایڈکنز کا گانا گنگنا رہی ہیں۔

زیویئر نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "بہت اچھی آواز ہے کوشش کیا کریں اور گایا کریں۔”

ٹک ٹاکر کی صحت پر خوشی کا اظہار اینجلک دنانیر نے کہا ہے کہ "ماشاءاللہ۔”

دنانیر کی آواز پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے رمشا سعد نے کہا ہے کہ "یہ بہترین  ہے !!! خوبصورت آواز ہے۔”

معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ دنانیر مبین کے انسٹاگرام پر 1.9 ملین فالورز ہیں۔ ان کی موجودہ پوسٹ تادم تحریک 456 فالورز نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

Power Girl Tik tok Dananir Mobin

دنانیر مبین نے ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈرامہ سیریل "صنف آہن” سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سجل علی، یمنیٰ زیدی، رمشا خان، سائرہ یوسف اور کبریٰ خان سمیت سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا بھی شامل ہے۔

متعلقہ تحاریر