انور مقصود کے نام سے بیشتر ٹوئٹس جعلی ہوتے ہیں، شہاب زبیری
انور مقصودعام طور پر ٹوئٹ نہیں کرتےحتیٰ کہ وہ واٹس ایپ بھی استعمال نہیں کرتے، گروپ چیف آج نیوز

آج نیوز ، آج انٹرٹینمنٹ اور بزنس ریکارڈر کے گروپ چیف شہاب زبیری نے کہا ہے کہ انور مقصود کے مطابق ان کے آفیشل اکاؤنٹ کے علاوہ سارے ٹوئٹس جعلی ہوتے ہیں ۔
شہاب زبیری نے انور مقصود کی تصویر بھی ٹوئٹ کردی جس میں وہ اپنا نوکیا 3310 موبائل دکھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بلال مقصود نے بچوں کیلیے 8 نظمیں تخلیق کردیں
خاتون مداح کو جھڑکنے پر اُشنا شاہ پر تنقید
@AnwarMaqsood01 showing is cell one cannot tweet from this cell , he said all tweets expect which from his Offical account are fake , he don’t tweet normally he not even uses WhatsApp this picture is to reconfirm majority of tweets by his name are fake above his tweeter account pic.twitter.com/KnM9kW0W7k
— Shahab Zuberi (@zuberishahab) March 7, 2022
شہاب زبیری نے مزید لکھا کہ انور مقصودعام طور پر ٹوئٹ نہیں کرتےحتیٰ کہ وہ واٹس ایپ بھی استعمال نہیں کرتے، اس تصویر کا مقصد اس بات کی دوبارہ تصدیق کرنا ہے کہ ان کے نام سے کیے گئے اکثرٹوئٹس جعلی ہوتے ہیں۔
شہاب زبیری نے انور مقصود کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کوبھی اپنی پوسٹ میں واضح کیا ہے۔









