پاکستانی شوبز میں رشتے ٹوٹنے کا موسم ہے؟
عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی 3 سال قبل دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ جس میں شوبز کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں طلاق کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک اور مقبول جوڑی کے درمیان علحیدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر زیرگردش خبروں کے مطابق اداکارہ عروا حسین اور گلوکار فرحان سعید نے باہمی اختلافات کے باعث اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ فرحان سعید اور عروہ حسین نے اب تک اس معاملے میں کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا ہے۔
تاہم فرحان سعید نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 5 روز قبل ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کا کیپشن تھا ‘ساتھ چلا جو میرے بس وہ تیرا سایہ تھا’
View this post on Instagram
عروہ حسین اورفرحان سعید کی شادی 3 سال قبل دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ جس میں شوبز کی مشہورومعروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی اس خبر نے عروہ اور فرحان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ۔ تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
Farhan and Urwa getting separated. Now this is one saddening news:(((
— ᪥ (@divinenush) November 25, 2020
Farhan Saeed And Urwa Hucan Divorce…
Feeling Sad For this Couple
2020 Cant Be more Worse 🚫
Sometime, The Most Beloved ❤️ Person is Not the Right One……;-]M[ 🙂,#FarhanSaeed #Urwahocane pic.twitter.com/UCJ1ihfgrZ— MA Jabar (@majabar37) November 25, 2020
سائرہ اور شہروز کی علیحدگی
رواں سال فروری میں اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے اپنی 8 سالہ شادی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔
طلاق کے کچھ عرصے بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا تھا۔
آمنہ شیخ اور محب مرزا کی طلاق
اس سے پہلے اداکارہ آمنہ شیخ اور محب مرزا نے بھی اختلافات کے باعث اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں ۔ بعدازاں آمنہ شیخ نے 9 اگست کو انسٹاگرام پر اپنی دوسری شادی کے فوٹو شوٹ کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے