اذان سمیع خان کا نیا گانا مداحوں کو پسند آگیا

اس البم کی تیاری میں دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں و تکنیکی عملے کے ارکان نے ساتھ دیا ہے۔

گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے موسیقار، سانگ رائٹر و اداکار اذان سمیع خان نے  اپنا پہلا میوزک البم ‘جادوگری’ریلیز کردیا ، مداحوں کی جانب سے بے پنا ہ پزیرائی پر انھوں نے  شکریہ ادا کرتےہوئے کہا ہے کہ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور اس سے بڑی توثیق اور کوئی نہیں ہے۔

اذان سمیع خان نے اپنے پہلے ایلبم کے دو گانے پہلے ہی جاری کیے ہیں، انہوں نے پہلا گانا ’میں تیرا‘ فروری جبکہ دوسرا ’تو‘ کو مئی 2021 میں ریلیز کیا تھا۔‘جادوگری’ کے بول مرحوم شکیل سہیل نے لکھے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری عاصم رضانے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

"مجھ سے نہیں ہوگا”اذان سمیع خان سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

اداکار اذان سمیع نے اپنے ڈرامے کا ٹریلر مداحوں کے لیے جاری کردیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ  لوگ اس کو پسند کررہے ہیں اور اس سے بڑی کامیابی کی توثیق اور کوئی نہیں ہوسکتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

واضح رہے کہ اذان سمیع خان نے ااپنے پہلےمیوزک البم کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پرجاری کردہ مختصر ویڈیو میں بتایاتھا کہ اس میوزک البم پر کافی محنت کی ہے اور ان کے البم  کو سننے والوں کے لیے بہتر تحفہ بنانے کے لیے ان کا دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں و تکنیکی عملے کے ارکان نے ساتھ دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

اذان سمیع خان کے مطابق ان کے پہلے میوزک ایلبم کو ’ہم میوزک‘ کے بینر تلے ریلیز کیا جا رہا ہے اور ان کے 9 گانوں کے ایلبم کے زیادہ تر گانوں کو فلم ہدایت کار احتشام الدین نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر