صبا قمر اور نعمان اعجاز کی ویب سیریز مسٹر اینڈ مسز شمیم آج ریلیز ہوگی
چاہے کوئی بھی ہو خواجہ سرا ہو یا بظاہرانداز میں ایسا ہو ہر ایک کی عزت ہونی چاہیے لیکن ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے،اداکارہ

ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی ویب سیریز مسٹر اینڈ مسز شمیم آج زی 5 پر ریلیز ہوگی۔صباقمر نے گزشتہ روز ویب سیریز کے پس پردہ مناظر شیئرکردیے ۔
صبا قمر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مسٹر اینڈ مسزشیم کے سیٹ پر وہ کبھی بھی ایک اداس دن نہیں تھا!خیر، آپ جانتے ہیں کیوں!۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ مسٹر اینڈ مسز شمیم آج زی 5 پر ریلیز ہوگی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
یاسرہ رضوی ساتھی فنکاروں کی غیرسنجیدگی سے نالاں
بھارتی فلموں میں خواتین کے کامیاب مرکزی کردار پر ودیا بالن پرجوش
اداکارہ صبا قمر نے ویب سیریز میں اپنے اور نعمان اعجاز کے کردار کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔ نمائندہ بی بی سی براق شبیر سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ مسٹر شمیم کا کردار لوگوں کی توجہ ایک اہم موضوع کی جانب مرکوز کروانے کے لیے بنایا گیا تھا اور انھیں امید ہے کہ لوگوں کو تھوڑی سمجھ آئے گی اور انسانیت کے لیے نرم گوشہ پیدا ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ برصغیر میں صنف کے حوالے سے جو رویہ ہے یہ اس سے بہت مختلف ہے۔جب بھی آپ کچھ مختلف کرتے ہو تو اسے پسند کیا جاتا ہے۔صبا کہتی ہیں کہ شمیم خواجہ سرا نہیں لیکن تب بھی لوگوں کے لیے وہ نارمل نہیں ہیں۔
وہ بتاتی ہیں کہ شمیم میں تھوڑی نزاکت ہے، جیسے خواتین میں زیادہ رہنے والے افراد یا چار بہنوں کے اکلوتے بھائی میں ہوتی ہے، آپ کے سرکل میں کوئی نہ کوئی ایسا کردار ضرور ہوتا ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ چاہے کوئی بھی ہو خواجہ سرا ہو یا بظاہرانداز میں ایسا ہو ہر ایک کی عزت ہونی چاہیے لیکن ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ہم فرق کرتے ہیں ہم ان پر بات کرتے ہیں، اللہ کی طرف سے کووڈ کی شکل میں جو ریئلٹی چیک ملا ہے اب بھی اس کی سمجھ نہ آئے تو کب آئے گی۔