ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی فلم ‘تیرے باجرے دی راکھی’ کا پوسٹر جاری

ؕیہ ایک شاہکار فلم ثابت ہوگی اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ فلم ’چوڑیاں ‘ کی طرح نئے ریکارڈ قائم کرے گی

پاکستان میں تنازعات کی زد میں رہنے والی مختصر ویڈیوز کی  سوشل میڈیا ایپ ٹاک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی  اسٹار جنت مرزا نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور ان کی پہلی پنجابی فلم ‘ تیرے باجرے دی راکھی ‘ کا پوسٹر گذشتہ روز جاری کردیا گیا ، فلم اس سال عبد الفطر پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

سنیماؤں کی رونقیں بحال کرنے اور شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے اور پاکستانی فلمی صنعت کو فروغ دینے کیلئے  معروف ہدایتکار  سید نور نے رومانس، مزاح اور ایکشن سے بھرپور پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“  تیار کی ہے جس میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور کینیڈا میں فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے عبداللّٰہ خان  مرکزی کردار اداکررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

جنت مرزا نے میوزک وڈیو کا اجر کیوں ملتوی کردیا؟

جنت مرزا کو ہنزہ پسند آگیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza 🦋 (@jannatmirza_)

یہ فلم جنت مرزا اور عبداللہ خان دونوں کی پہلی فلم ہے جس میں  پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اداکارہ صائمہ، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، صائمہ سلیم، نغمہ بیگم، عامر قریشی،شفقت چیمہ، عرفان کھوسٹ، خوشبو اور بابر علی ، اچھی خان، اقصیٰ مختار اور سید علی کرمانی سمیت دیگر کئی فلمی ستارے شامل ہیں۔

اپنی پہلی فلم کے حوالے سے ایک حالیہ انٹر ویو میں جنت مرز ا کا کہنا تھا کہ سینئر ہدایتکار سید نورکی فلم ’ تیرے باجرے دی راکھی‘ ایک شاہکار فلم ثابت ہوگی اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ فلم ’چوڑیاں ‘ کی طرح نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی پوسٹر لانچنگ تقریب کے شرکاء نے فلم کی کہانی کو بہت پسندکیا ہے۔

متعلقہ تحاریر