احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی فلم ‘چکر ‘ کا ٹریلر ریلیز

مزاح ، سنسنی اور ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم ’چکر‘طویل انتظار کے بعد آخر کار سینما گھروں میں پیش کرنے کے لئےتیار

ڈھائی سالوں سے عالمی وباء کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث تعطل کا شکار رہنےوالی فلم ‘چکر’ آخر کار ریلیز کیلئے تیار ، عیدالفطر پر سنیماہاوسز کی زینت بننے والی فلم کاٹریلرشیئر کردیا گیا  ہے۔

اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی جانب سے فرید نواز پروڈکشنز کے تحت  تیار کردہ ادکار احسن خان اور اداکارہ نیلم مینر کی مزاح ، سنسنی اور ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم ’چکر‘طویل انتظار کے بعد آخر کار سینما گھروں میں پیش کرنے کے لئےتیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیلم منیر دوبارہ تنقید کی زد میں؟

صنم جنگ اور جگن کاظم کے برانڈز متعارف

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

اداکار احسن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم’چکر‘ کا ٹریلر شیئر کرتےہوئے  کیپشن میں لکھا ہے کہ   طویل انتظار کے بعد بالاآخر فلم ‘چکر’ کا ٹریلر مداحوں لےلئے شیئر کردیا گیا ہے۔ٹریلر کے اختتام پر فلم میں پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک انٹری دکھائی گئی ہے جوکہ یقیناً کرکٹر کے مداحوں کے لیے ایک حیرت انگیز خبر ہوگی۔ گزشتہ سال سے شعیب ملک کے حوالے سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں کہ وہ کرکٹ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

فلم میں احسن خان نیلم منیر کے علاوہ جاوید شیخ  ، فیروز خان اور ماورا حسین بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ فلم چکر گذشتہ ڈھائی سالوں سے تعطل کا شکار تھی ، عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عائد کردہ پابندیوں کے سبب اس فلم کو ریلیز نہیں کیا جاسکتا تھا تاہم طویل انتظار کے بعد اب اس فلم کو سینما گھروں میں  پیش کرنے کیلئے تیار ہے ۔

متعلقہ تحاریر