فنکاروں سے متعلق پوسٹ، زارا نور عباس کا شروتی سیٹھ سے اتفاق

دو روز قبل بھارتی اداکارہ شروتی سیٹھ نے فنکاروں کے شب و روز کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لکھی جسے زارا نور عباس نے بھی شیئر کیا۔

اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ شروتی سیٹھ کی چند روز قبل شیئر کی گئی ایک پوسٹ کو دوبارہ شیئر کر کے انہیں ٹیگ بھی کیا ہے۔

شروتی نے لکھا تھا کہ فنکاروں میں کچھ پاگل پن ضرور ہوتا ہے کیونکہ ہم اپنی مرضی سے ایسی زندگی کا اتنخاب کرتے ہیں جس میں بے یقینی ہوتی ہے۔

ایک ایسی عمر جس میں کوئی گارنٹی نہیں، ہم بےمثال کامیابی اور ناکامی دیکھتے ہیں، بعض دفعہ یہ سب صرف ایک موسم میں دیکھ لیتے ہیں بعض دفعہ 15 دن میں۔

ہم نہایت عجیب و غریب جگہوں پر بیٹھتے، کھڑے ہوتے، جاگتے، سوتے ہیں جہاں سبھی ایک مشترکہ جستجو کی وجہ سے اکٹھے ہوتے ہیں۔

پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ہم فنکار بہت افراتفری والی زندگی گزارتے ہیں، غیرصحت مند شیڈول ہوتا ہے اور بعض دفعہ فوج جیسا نظم و ضبط بھی دیکھنا پڑتا ہے۔

ہم رات، دن، ہفتوں کام کرتے ہیں، سردیوں، مون سون اور سخت گرمیوں میں کام کرتے ہیں۔

گھر سے دور، فیملی سے دور، دوستوں اور ان تمام چیزوں سے دور جن سے ہماری شناسائی ہوتی ہے۔

یہ سب کچھ ہم صرف ایک آرٹ کے نمونے کیلیے کرتے ہیں، ایک ایسی چیز کیلیے جو بہت تھوڑی دیر کیلیے ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shruti Seth (@shru2kill)

دو دن پہلے یہ پوسٹ شروتی سیٹھ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی، انہوں نے کیپشن دیا کہ یہ سب میں نے آج سیٹ پر بیٹھے ہوئے لکھا جب میں فلم میکنگ کے دوران ہونے والی افرا تفری کا مشاہدہ کر رہی تھی۔

مجھے خوشی تھی کہ میں اس افراتفری کا حصہ ہوں، اور میں بہت شکرگزار ہوں کہ مجھے اس زندگی کا انتخاب کرنے کا موقع ملا۔

متعلقہ تحاریر