وزیراعظم عمران خان پر فخر ہے ، مومنہ مستحسن
عمران خان نے مسئلہ کشمیر، مسئلہ فلسطین، افغانستان اور روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حوالے سے جراتمندانہ بات کی
معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہو گئیں ، انھوں نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان پر فخر ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی مسائل اور تنازعات جیسے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر، مسئلہ فلسطین، افغانستان اور روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حوالے سے جراتمندانہ بات کی۔
یہ بھی پڑھیے
عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا ‘سجن دس نا’ مقبول ہوگیا
عمران مومنہ کا چوتھا ایلبم تاخیر کا شکار کیوں ہے؟
@ImranKhanPTI spoke about Kashmir, Palestine, Afghanistan & also Ukraine. I don’t support any political party, but as a Pakistani, Im proud of my Head of State for communicating clearly the stance of the people of Pakistan &our desire to find ways to end atrocities #OICInPakistan
— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) March 22, 2022
انھوں کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتی، لیکن ایک بطور پاکستانی ، مجھے پاکستان کے عوام کے مؤقف اور مظالم کے خاتمے کے طریقے تلاش کرنے کی ہماری خواہش کو واضح طور پر بتانے پر اپنے سربراہ مملکت پر فخر ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع کے پوری دنیا پر اثرا ت مرتب ہوں گے ، اس معاملے میں کسی تنازع کا حصہ بننے کی بجائے دنیا کو ثالثی کا کردار ادا کرنے سے متعلق سوچنا ہوگا
Thank you @ImranKhanPTI for highlighting the crisis in #Ukraine and for imploring @OIC_OCI members, in particular Chinese Foreign Minister #WangYi in a one-on-one with him, to figure out possible solutions to save Human Lives and the global economy from plunging #OICInPakistan
— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) March 22, 2022
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے بعد چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا جس میں یہ معاملہ زیر غور آئے گا کہ روس اور یوکرین کے مابین سیز فائر کیلئے کیا کردار ادا کیا جا سکتا ہے ، لڑائی کا حصہ دار بننے کی بجائے ہمیں ثالثی اور امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عالمی جنگوں میں بلاک بنانے کی پالیسی سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا دو رزہ 48 واں اجلاس آج سے اسلام آباد میں جاری ہے۔