کائیلی جینر نے اپنے بیٹے کا نام تبدیل کردیا

ہم نے نام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ابھی اس کی جگہ کوئی دوسرا نام منتخب نہیں کیا گیا ہے

معروف امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشین کی بہن  کائلی جینر نے اپنے نومولود بچے وولف کا نام بدل دیا ،کہتی ہیں کہ اب ان کے بچے کو وولف کے نام سے نا پکارا جائے۔

کم کارڈیشین کی 24 سالہ بہن  کائیلی جینر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ   انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری   پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ  انھوں نے اور ان کے بوائے فرینڈ  ٹریوس اسکاٹ   اپنے ایک ماہ قبل پیدا ہونے والے  بچے کا نام وولف سے بدل دیا ہے تاہم انھوں نے اپنے بیٹے کے  نئے نام کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنےبچے کے  نام کے حوالے سے بتایا کہ ہمیں محسوس ہوا کہ وولف نام ہمارے بچے کےلئے مناسب نہیں ہے اس نام کے کچھ اثرات ہیں جو اس بچے پر آرہے تھے اس لئے ہم نے نام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ابھی اس کی جگہ کوئی دوسرا نام منتخب نہیں کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ تیس سالہ ٹریوس اسکاٹ اور 24 سالہ کائیلی جینر کے تعلقات کا آغاز 2017 میں ہوا جس کے بعد سے ان کے گھرمیں دو بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے ۔

متعلقہ تحاریر