لاڑکانہ کی سنہری شام میں زارا نور عباس کا نکھرتا روپ
خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ سیریل 'بادشاہ بیگم' کی عکسبندی ختم ہوچکی ہے۔

خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ فیروزی رنگ کا لباس پہنے، آسمان کی طرف چہرہ کر کے دلکش مسکراہٹ چہرے پر سجائے ہوئے ہیں، یہ تصویر لاڑکانہ میں لی گئی ہے۔
View this post on Instagram
زارا نور عباس نے لکھا کہ ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم کی آخری عکسبندی کے دوران سورج ڈھلنے کا منظر۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑا تلخ و شیریں تجربہ رہا، زیادہ تر تلخ کیونکہ راشدی حویلی کے ساتھ ہمارا ایک عجیب سا تعلق بن گیا تھا۔
زارا نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل کی پوری ٹیم نے اس حویلی میں پچھلے چار ماہ سے قیام کیا ہوا تھا۔
سردیوں سے گرمیوں تک ڈرامے کی شوٹنگ جاری رہی، اس دوران کئی اچھے دوست بنے اور کئی اچھی باتیں سیکھیں۔
زارا نے کہا کہ لیکن اب یہاں سے آگے بڑھنے کا وقت ہوا چاہتا ہے مگر میں بہت زیادہ مطمئن اور شکرگزار ہوں۔
اپنی انسٹا پوسٹ کے آخر میں زارا نور عباس نے فلمساز رافع راشدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پھر ملاقات ہوگی۔
جواب میں رافع راشدی نے لکھا کہ زارا آپ کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی ہوئی، آپ کو مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
بطور پروڈیوسر یہ میرے کام کا حصہ ہے کہ میں فنکار کی ضروریات کا خیال رکھوں۔
رافع نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ نے بادشاہ بیگم میں جہاں آرا کے کردار کے ساتھ پورا انصاف کیا لیکن اس کا آخری فیصلہ بہرحال شائقین کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یادیں، کام اور پیشہ ورانہ تعلق زندگی بھر یاد رہے گا، یہ پراجیکٹ مجھے بہت عزیز ہے اور اس کو مکمل کرنے میں میری زندگی کا ایک حصہ صرف ہوا۔
رافع راشدی نے خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں زارا نور عباس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔









