حنا الطاف اور آغاعلی اتفاقیہ طور پر ایفل ٹاور کیسے پہنچے؟

پیرس جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،3 گھنٹے کے لے اوور کے باعث ہمیں ایفل ٹاور دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنانے کا موقع ملا، آغا علی

اداکارہ حنا الطاف اور ان کے شوہر آغاعلی  کو اتفاقیہ طور پر پیرس میں ایفل ٹاور کے ساتھ تصویر بنوانے کا موقع مل گیا، آغا علی کہتے ہیں ہمارا پیرس جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ایسا اتفاق  ہوا کہ ہمیں یہ یادگار تصویر بنانے کا موقع مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوزشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اداکار و ماڈل آغا علی نے اپنی اہلیہ حنا الطاف  کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے عقب میں پیرس کا سب سے بلندترین اور دنیا کا سب سے معروف سیاحتی مقام ‘ایفل ٹاور’ دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آغا علی اور حنا الطاف وزیر اعظم کے نقش قدم پر

فواد خان کی ٹی وی اسکرین پر واپسی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial)

تصویر کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ  ہم اپنے سفر پر تھے اور ہمار ا اس دوران پیرس جانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا لیکن  پیرس میں تین گھنٹے تک رکنے کے باعث ہمیں ایفل ٹاور دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنانے کا موقع ملا  اور ہم نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا ، انھوں نے مزید کہا کہ شائد یہ پورے سفر کی واحد اچھی تصویر ہے ۔

متعلقہ تحاریر