مہوش حیات کی بچوں کی طرح کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل

صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہیں دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

34 سالہ  اداکارہ مہوش حیات نے سمای رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  ایک  پوسٹ شیئر کی ہےجس میں ان کو مزاحیہ انداز میں اسنیک کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ”لوگ اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ آپ کا رویہ دوسروں کے ساتھ کیا ہے لیکن یہ غور نہیں کرتے کہ ان کا رویہ آپ کو بدل دیتا ہے“۔انھوں نے ویڈیو میں مزاحیہ اندازکو اختیا رکیا جس کا مقصد لوگوں کی توجہ اپنے بیان کی جانب مبذول کرانا تھی۔

یہ بھی پڑھیے

مداح کی مہوش حیات کو چُھونے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کا کیا کردار ہوگا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

واضح رہے کہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹو رہتی ہیں اور مداحوں کے لئے کوئی نہ کوئی ایکٹیویٹی شیئر کرتی رہتی ہیں جبکہ سماجی اور اخلاقی مسائل پر بھی گفتگو کیلئے اکثر سوشل میڈیا  پلیٹ فارم کو استعمال کرتی رہتی ہیں ، انھوں نے اپنی حالیہ ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ” بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلیں "۔

متعلقہ تحاریر