یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم جاوید اقبال ورلڈ پریمیئر کیلیے تیار
فلم برطانیہ میں منعقدہ ایشین فلم فیسٹیول میں 4 مئی کو بی ایف آئی ساؤتھ بینک میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی

اداکار یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم جاوید اقبال : ان ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلربرطانیہ میں منعقدہ ایشین فلم فیسٹیول 2022میں ورلڈ پریمیئر کے لیے تیار ہے۔
رواں سال 28 جنوری کو ملک بھر میں ریلیز ہونے سے 2 روز قبل سنسر بورڈ نے اس فلم پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اب اس فلم کی 4 مئی کو لندن کے بی ایف آئی ساؤتھ بینک میں نمائش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
روپے کی گرتی قدر سے عشنا شاہ بھی رنجیدہ
کھلاڑیوں اور فنکاروں کے بعد یوٹیوبر بھی عمران خان کے حق میں بول پڑے
اداکار یاسر حسین نے نے فلم پر پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر یہ خبر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بہت فخر کی بات ہے کہ یوکے ایشین فلم فیسٹیول نے ہماری فلم کو اتنی عزت دے رہا ہے مگر افسوس ہے کہ ہم کبھی اپنامواد اور اپنے لوگ پہچان نہیں پاتے ۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستا ن میں اس پاکستانی کہانی پر پابندی لگ گئی مگر عید پر آپ اپنے کلچر پر بنائی گئی 5 فلمیں ضرور دیکھیے گا۔یاسر حسین نے اچھوتے موضوع پر فلم بنانے پر ہدایت کار ابو علیحہ اور جاوید احمد کاکی پوٹو کا شکریہ بھی اداکیا۔
یاسر حسین نے پاکستانی بلاگرز پر طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ پاکستان بلاگرز کو اگر طلاقوں کی گہرائیوں میں جانے سے فرصت ہوتی تو یہ خبر بھی لگاتے۔









