امریکی گلوکارہ بلی ایلش آسکر، گریمی اور گولڈن گلوب جیتنے والی پہلی گلوکارہ بن گئیں
ہالی وڈ کی فلم "نو ٹائم ٹو ڈائی" کے لیے بہترین اوریجنل گانے کیلئے آسکر ایوارڈکیلئے نامزدکی گئی

امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے ہالی وڈ کی فلم "نو ٹائم ٹو ڈائی” کے لیے بہترین اوریجنل گانا کا آسکر ایوارڈ جیتنے کے ساتھ دیگر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں، بلی ایلش اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی اکیسویں صدی کی پہلی شخصیت بن گئی اس کے ساتھ وہ سات بار گریمی جیتنے والی واحد گلوکارہ بھی بن گئی ہیں جبکہ ان کا بھائی جیمز بانڈ تھیم کے لیے بہترین اوریجنل گانا جیتنے والے پہلے امریکی نغمہ نگار ہیں۔
20 سالہ امریکی گلوکارہ بلی ایلش گذشتہ رات امریکی ریاست لاس ویگاس میں منعقدہ 64 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز میں پہنچی جہاں انھوں نے ہالی وڈ کی فلم "نو ٹائم ٹو ڈائی” کے لیے بہترین اوریجنل گانے کیلئے آسکر ایوارڈکیلئے نامزدکی گئی ، اس سے قبل گریمی ایوارڈ ونر ز میں برطانوی گلوکارہ ایڈیل اور سیم اسمتھ تھے یہ حسن اتفاق تھا کہ دونوں کی عمریں اس وقت 24 سال تھیں جب انہوں نے بالترتیب 2012 میں "اسکائی فال” اور 2016 میں "اسپیکٹر” سے "دی رائٹنگز آن دی وال” کے لیے اپنا ایوارڈ حاصل کیاتھا ۔
یہ بھی پڑھیے
برطانوی نژاد پاکستانی فنکار رز احمد نے آسکر ایوارڈ جیت لیا
آسکر کی تقریب میں اہلیہ کا مذاق اڑانے پر اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو تھپڑ مار دیا
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی 2020 میں بلی ایلش نے میلہ لوٹ لیا تھا اور سال کے بہترین گانے سمیت 5 ایوارڈ جیت اپنے نا م کیئے تھے ۔ انہوں نے بہترین نئے فنکار، کم عمر ترین فنکارہ اور سال کے بہترین ریکارڈ اور بہترین البم کے اعزاز بھی اپنے نام کیے۔ بلی کے بڑے بھائی کو فنیس او کونیل نے بھی سال کے بہترین پروڈیوسر کا اعزاز حاصل کیاتھا ۔