سعودی وزیر ثقافت کادورہ بھارت، شاہ رخ خان سمیت بالی وڈ اداکاروں سے ملاقاتیں

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سعودی حکام کی کی اپنی رہائش گاہ پرمیزبانی کی۔

سعودی وزیرثقافت اور سعودی عرب کے چیئر مین ریڈ سی فلم فیسٹول نے بھارت  کے تین روزہ دورے کے دوران ممبئی میں بالی وڈ کے ستاروں سے ملاقاتیں ،بھارت دورے کا مقصد بھارت کی فلمی صنعت کے ساتھ تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی راہیں تلاش کرنا اورانہیں فروغ دینا ہے۔ سعودی عہدیداران نے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان فرحان اختر کی شادی میں کیوں نہیں گئے؟

شاہ رخ خان نے لتا کے انتقال پر بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال قائم کردی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mohammed Al Turki (@moalturki)

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرثقافت   اور سعودی فلم اتھارٹی مینجمنٹ کے سربراہ شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور سعودی عرب کے چیئرمین ریڈ سی فلم فیسٹول محمد الترکی نے بھارت کا دورہ کیا ، بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سعودی حکام کی کی اپنی رہائش گاہ پرمیزبانی کی۔

سعودی وزیر ثقافت نے انٹرنیشنل ریڈ سی فلم فیسٹول کی اہمیت اور انڈین فلم سازوں کا فیسٹول میں خیرمقدم کیے جانے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی ہے۔ شہزادہ بدر بن عبداللہ نے کہا کہ’ ایسے عالم میں جبکہ پوری دنیا مختلف حوالوں سے رابطوں، رشتوں میں جڑ رہی ہے۔ انڈیا کا دورہ فلمی صنعت میں سعودی عرب کی حیثیت کو بہتر بنانے کی ایک کوشش تھی‘۔

اس موقع پر محمد الترکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شاہ رخ خان کے ساتھ  اپنی  مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کی تصویر میں شاہ رخ خان سفید ٹی شرٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی ڈینم میں جبکہ محمد الترکی سیاہ لباس میں ملبوس ہیں۔ محمد الترکی نے اس پوسٹ پر کیپشن تحریر کرتے ہوئے لکھا، اپنے بھائی شاہ رخ خان کے ساتھ بھارت سے رمضان کی مبارکباد، انھوں نے اپنے قیام کے مقام کو منت لکھا ہے۔ملاقات میں سپر اسٹار سلمان خان، سیف علی خان اور اکشے کمار سمیت بالی وڈ کے بعض دیگر اداکاربھی شامل تھے۔

متعلقہ تحاریر