مریم نفیس نے اپنا ولیمہ اور صبا قمر نے اپنی سالگرہ مستحقین کے نام کردی

آپ سب کا بہت شکریہ آپ نے میری سالگرہ کے دن جو خاص پیغامات اور تحائف اپنے پیار کے ساتھ دیے،صبا قمر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے یتیم خانے میں اپنا ولیمہ  انوکھے انداز میں منعقد کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔

اپنا ولیمہ ایک فلاحی ادارے میں لاوارث بچوں کے ساتھ منایا۔دوسری جانب  پاکستانی اداکارہ صباءقمر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے دوستوں اور مداحوں کو ان کا دن کوخاص بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” آپ سب کا بہت شکریہ آپ نے میری سالگرہ کے دن جو خاص پیغامات اور تحائف اپنے پیار کے ساتھ دیے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مریم نفیس  اور امان احمد نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

شادی کی تقریبات کا آغاز، مریم نفیس مایوں بیٹھ گئیں

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ولیمے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ مریم نفیس نے اپنا ولیمہ ایک فلاحی ادارے میں لاوارث بچوں کے ساتھ منایا، انہوں نے لکھا کہ یہ ان کی شادی کی تقریبات کا سب سے مطمئن کردینے والا حصہ تھا۔

ان بچوں کے چہرے کی خوشی، ان کے ساتھ کھانا کھانے، وقت گزارنے اور ان کی معصوم دعاؤں سے بہتر ولیمہ اور کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔ اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ ان بچوں کے لیے کام کریں گی تاکہ وہ ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔

دوسری جانب پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی  معروف اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے دوستوں اور مداحوں کو ان کا دن کوخاص بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کیک کاٹنے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔

اسی طرح انھوں نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مداحوں اور دوستوں کا ان کے اہم دن کو یادگار بنانے  پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ” آپ سب کا بہت شکریہ آپ نے میری سالگرہ کے دن جو خاص پیغامات اور تحائف اپنے پیار کے ساتھ دیے۔

آپ سب کے پیار کو میں نے محسوس کیا ، مجھے بہت خاص بنایا,ایک بہت بڑا شکریہ شانو کے لیے جس نے میرے لیے اتنا کچھ سوچا“۔

متعلقہ تحاریر