رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی، رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی کا کارڈ وائرل

وائرل ہونے والی اس کارڈ میں نیتو اور رشی کپور کی شادی کی تاریخ اور مقام درج ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپوراور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ جوڑا 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ رہا ہے ، ان کی شادیسے قبل رنبیر کپور کے والد رشی کپور اور والدہ نیتو کپور کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کی شادی کے استقبالیہ کی تفصیلات درج ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے پہلے لیجنڈری اداکار رشی اور نیتو کپور کی شادی کا کارڈ وائرل ہوگیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس کارڈ میں نیتو اور رشی کپور کی شادی کی تاریخ اور مقام درج ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

رنبیر کپوراور عالیہ بھٹ 14 اپریل کو شادی کررہے ہیں

عالیہ گھر میں بھی گنگو بائی کے انداز میں بات کرنے  لگی ہے، رنبیر کپور کا شکوہ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nari (@nari.kesari1)

عالیہ اور رنبیر کی جانب سے اب تک ان کی شادی کی خبروں پر خاموشی ہے مگر یہ خبریں سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی ہوئی ہیں اور ہر طرف ان کا ہی چرچہ ہو رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شادی 14 اپریل کو ممبئی میں رنبیر کپور کے گھر پر سادگی سے منعقد کی جائے گی جس میں قریبی رشتہ دار اور دوست شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کے والد اور والدہ کی شادی 1980 میں ممبئی کے آر کے اسٹوڈیو میں شادی کی تھی جس کااستقبالیہ  23 جنوری کو منعقد ہوا تھا جس میں فلم انڈسٹری کے بڑے  معروف شخصیات نے شرکت کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر