ہم آپ کو واپس لائیں گے ، اداکار ہ مریم نفیس کا عمران خان کو پیغام
اپنی قابلیت اتنی بڑھاؤ کہ تمہیں ہرانے کے لئے کوششیں نہیں، سازشیں کرنے پڑیں
اداکارہ مریم نفیس نے شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے ن لیگ کے سپورٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نونیوں اور پٹواریوں کو مجرم وزیراعظم مبارک ہو، لیکن یہ زیادہ عرصے نہیں چلے گا۔
سماجی رابطوں کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ مریم نفیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے برطرف کرنےاور شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر لکھا ہے کہ اپنی قابلیت اتنی بڑھاؤ کہ تمہیں ہرانے کے لئے کوششیں نہیں، سازشیں کرنے پڑیں، انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، ہم پاکستانی عوام آپ کو واپس لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نفیس نے اپنا ولیمہ اور صبا قمر نے اپنی سالگرہ مستحقین کے نام کردی
اداکارہ مریم نفیس اور امان احمد نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
View this post on Instagram
مریم نفیس نے لکھا کہ اب عوام کی طاقت سے ہم آپ کو چند مہینوں میں دوبارہ لائیں گے، کیونکہ آپ ایماندار اور پاکستان کے ساتھ وفادار ہیں۔
• Noonies aur patwaario ko Mujrim Prime Minister mubarak ho 🤮🤮🤮 (not for long though)
“Qabilyat itni barhao ke tumhe haraane ke liyeh koshishein nahi, saazishein karni parhein”.
… https://t.co/FdIqgJMWVC#AbsolutelyNot #BehindYouSkipper@PTIofficial
📷: @ammarhzaidi pic.twitter.com/6WmGLRh8eP— Mariyam Nafees (@MariyamNafeees) April 11, 2022
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان بھر میں معروف شوبز شخصیات نے عمران خان کی حمایت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی تھی، جن میں مریم نفیس بھی پیش پیش تھیں۔ اداکارہ نے بھی کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے موقع پر کہا کہ وہ نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتیں، نئی حکومت نے غلط طریقے سے عمران خان کو اقتدار سے نکالا، یہی وجہ ہے کہ لوگ سحری کے وقت بھی احتجاج کے لئے موجود ہیں۔
Actor @MariyamNafeees rejects the Imported Government at Karachi protest! #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/z0b1cxX1J1
— PTI (@PTIofficial) April 11, 2022