رنبیر اور عالیہ کی شادی میں سات کے بجائے چار پھیرے لئے

شادی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی جس میں دونوں خاندانوں کے انتہائی قریبی مہمان شریک ہوئے

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی میں فلمی دنیا سے کزنز کے علاوہ صرف کرن جوہر کو دعوت نامہ دیا گیا  باقی کسی   نامور شخصیت کو شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، شادی کی اہم بات یہ ہے کہ عالیہ بھٹ کے بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ شاد ی میں ہندو مذہب کے مطابق سات کے بجائے صرف چار پھیرے لئے گئے ۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی نٹ کھٹ جوڑی  رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ  کی شادی کئی افواہوں اور تبصروں  کے بعد   آخر کار گذشتہ روز سادگی سے انجام پائی ، شادی کا دن نہ صرف رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے خاص تھا  بلکہ ان کے لاکھوں  مداح اور پوری انڈسٹری کے لئے بھی خاص تھا کیونکہ سب ہی لوگ اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

عالیہ گھر میں بھی گنگو بائی کے انداز میں بات کرنے  لگی ہے، رنبیر کپور کا شکوہ

عالیہ بھٹ بھی ساس کی طرح شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی؟

رنبیر کپوراور   عالیہ بھٹ  بالی وڈ کے  معروف  فلمی گھرانوں میں شامل ہے اس کے باوجود  انھوں نے اپنی شادی کی تقریب کو بالی وڈ کے دیگرستاروں کی طرح کسی بڑے ہوٹل، محل یا یورپ کے دلکش مقامات پر شادی کرنے کے بجائِے اس  ناقابل فراموش موقع کے لیے اپنے ممبئی کے بینڈرہ میں واقع ‘واستو’ نامی بلڈنگ میں  ساتویں منزل پر واقع اپنے گھر کا انتخاب کیا ۔ عالیہ بھٹ بھی اسی عمارت کی پانچویں منزل پر کرائے کے ایک فلیٹ میں رہتی ہیں۔

شادی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی جس میں دونوں خاندانوں کے انتہائی قریبی مہمان شریک ہوئے، شادی کی تقریب میں بالی وڈ سے تعلق رکھنے والوں میں  رندھیر کپور، ریما جین، کرن جوہر، امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا نندا اور ان کی پوتی نویہ نویلی، کرینہ کپور، سیف علی خان، لو رنجن، راہول بھٹ، شاہینہ بھٹ، سونی رازدان، پوجا بھٹ، راہل بھٹ، ریما جین، ان کے بیٹے ارمان جین اور امبانی خاندان کے بیٹے بہو آکاش اور شلوکا بھی موجود تھے۔

شادی کے بعد عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ نے بھارئی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی میں ہندو مذہب کے مطابق سات کے بجائے چار پھیرے لئے گئے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر