ژالے سرحدی سیاسی ڈرامے سے بیزار، فلسطینیوں کیلیے آواز اٹھادی

کیا یہ صرف میں ہوں یا ہم سب اس سیاسی ڈرامے سے بیزار ہوچکے ہیں؟فلسطین اور مسجد الاقصیٰ میں ہونے والے مظالم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،اداکارہ

اداکارہ ژالے سرحدی ملک میں جاری سیاسی ڈرامے سے بیزار ہوگئیں۔اداکارہ نے فلسطین میں ہونے والے مظالم پر توجہ دینے کا مطالبہ کردیا۔

ملک میں جاری سیاسی صورتحال میں جہاں فنکاروں کی اکثریت پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی حامی نظر آرہی ہیں وہیں کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جو اس تمام دھینگا مشتی سے بیزار آگئے ہیں۔اداکارہ ژالے سرحدی بھی ان  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ صنم سعید ذہنی صحت سے متعلق رہنمائی کیلیے سرگرم

نادیہ جمیل بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف پھٹ پڑیں

اداکارہ ژالے سرحدی نے موجودہ سیاسی صورتحال تبصرے کیلیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔انہوں نے ہیش ٹیگ پاکستان کا سیاسی بحران استعمال کرتے ہوئے  لکھا کہ  کیا یہ صرف میں ہوں یا ہم سب سیاسی ڈرامے بیزا ہوچکے ہیں؟؟

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مسجد الاقصیٰ میں ہونے والے مظالم پر توجہ دینے کی ضرورت ہےاور اس حوالے سے ابھی  آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر