متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ عمرے پر پہنچ گئیں

ٹک ٹاک اسٹار نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں

متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار عمرہ کے لئے سعودیہ عرب پہنچ گئیں ، اپنی نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں وہ  مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں موجود ہیں جکہ دوسری ویڈیو میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ  ہیں اور ان کے شوہر نے احرام  باندھا ہوا ہے۔

پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مدینہ منورہ  میں مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں  ، حریم شاہ نے ویڈیو میں سیاہ رنگ کا ابایا اور سیاہ رنگ کا ماسک پہنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ کا عمران خان کو خراج تحسین

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں بول پڑیں

ٹک ٹاک اسٹار نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں، ان کے شوہر نے احرام باندھا ہوا ہے جبکہ حریم شاہ سیاہ ابایا میں ملبوس ہیں اور ہاتھ میں ایک تسبیح بھی پکڑی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے کچھ ماہ پہلے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لائی ہیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا، اس ویڈیو کے بعد ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کی تھی  جس پر عدالت نے حریم شاہ کےبینک اکاؤنٹس منجمدکردیئے تھے، حریم شاہ نے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا ، پیشی پر عدم حاضری پر  حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ حریم شاہ عمرہ پر گئی ہوئی ہیں اس لئے حاضرنہیں ہوسکیں اس پر عدالت نے کہاکہ عدالتی حکم کو اتنا غیر ضروری سمجھتے ہیں تو ابھی درخواست نمٹا دیتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر