آمنہ الیاس کی چھوٹے بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد

مجھے امید ہے کہ آج آپ  کا دن اتنا ہی اہم ہوگا جتنا میرے لئے آپ ہیں

اپنی بےباک فوٹو شوٹ کے باعث اکثر تنازعات کا شکار رہنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے چھوٹے بھائی کی سالگرہ پر جذباتی انداز میں سوشل میڈیا پر مبارکباد  دی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے سماجی رابطوں کی  ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ویب سائٹ  انسٹاگرام پراپنے چھوٹے بھائی طلحہ محمد کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتےہوئے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آج آپ  کا دن اتنا ہی اہم ہوگا جتنا میرے لئے آپ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آمنہ الیاس کی نیم عریاں تصویر، مداحوں کی شدید تنقید

آمنہ الیاس کی نیم عریاں تصویر، مداحوں کی شدید تنقید

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

انھوں نے کہا کہ  میرا بھائی میرے لئے ایک ایسا دوست ہے کسی نعمت سے کم نہیں ہے  ، انکا کہنا تھا کہ نا ختم ہونے والا خوشیوں اور قہقہوں کا ایک اور سال مبارک ہو ۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک بے باک اداکارہ کے طورپر جانی جاتی ہیں اپنے بولڈ فوٹو شوٹ کے باعث وہ اکثر سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اپنے  جہاں اپنے مداحوں سے تعریفیں وصول کرتی ہیں وہیں ان پر نقاد ان پر سخت تنقید بھی کرتے ہیں ، حالیہ ہی سری لنکا کے شہر کولمبو سے آمنہ الیاس نے انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے انتہائی غیر مناسب لباس پہنا ہوا تھا۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں انھوں نے ہیش ٹیگ کولمبو کا استعمال کیا  تھا  تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے بیکینی کو  زیب تن کیاتھا جس پر سوشل میڈیا پر انھیں بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر