کیا متھیرا نے مسلم لیگ (ن) جوائن کرلی؟
معروف ماڈل نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں ان کے سیاہ لباس پر شیر بنا ہوا ہے، بھارتی فلم ڈائریکٹر بھی داد دیئے بغیر نا رہ سکے۔
ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ متھیرا کے لباس کے درمیانی حصے پر شیر بنا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
متھیرا نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ میری بانہوں میں بہنے کی سزا بھی سُن لے، اب بہت دیر میں آزاد کروں گی تجھ کو۔
یہ بھی پڑھیے
خواب پورا ہوا ، اداکارہ سونیا حسین اپنے گھر کی مالکن بن گئیں
خوابوں کی تعبیر آسان نہیں ہوتی درد برداشت کرنا پڑتا ہے، سونیا حسین
ناجانے متھیرا نے یہ شعر نما کیپشن کس کے لیے لگایا ہے، لیکن تصویر میں وہ بہت دلفریب نظر آ رہی ہیں۔
کھلے بالوں اور سیاہ رنگ کے دیدہ زیب لباس میں متھیرا کا سراپا بہت دلکش لگ رہا ہے۔
بھارت کے مشہور فلم ڈائریکٹر سید احمد افضل بھی متھیرا کو دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے، انہوں نے کمنٹ کیا کہ ‘بہت خوب’۔
کئی افراد نے کہا کہ کیا متھیرا مسلم لیگ (ن) کی حمایتی تو نہیں بن گئیں؟
آج کل شوبز ستارے عمران خان سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے متھیرا مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان ‘شیر’ کے پرنٹ کا لباس پہن کر نواز شریف اور شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کر رہی ہوں۔