شگفتہ اعجاز اور مرینہ خان کا ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ

تمام پاکستانیوں نے عمران خان کو اپنا لیڈر تسلیم کیا ہے،عوام کو اپنا لیڈر منتخب کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے، شگفتہ اعجاز

اداکارہ شگفتہ اعجاز اور مرینہ خان نے موجودہ سیاسی بحران میں تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز اور مرینہ خان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کسی ڈرامے کی  کاسٹ اور کریو کے ساتھ عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نازیہ حسن کے بیٹے نے ماں کی خواہش پوری کردی

کیا متھیرا نے مسلم لیگ (ن) جوائن کرلی؟

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ہم سب یہاں عمران خان کی حمایت کے لیے موجود ہیں،تمام پاکستانیوں نے عمران خان کو اپنا لیڈر تسلیم کیا ہے، ہم الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ انتخابات کا فیصلہ کریں کیونکہ عوام کو اپنا لیڈر منتخب کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

نئی مخلوط حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شگفتہ اعجاز نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلی میں موجود 176،150 اور 180 لوگوں کے ضمیر خرید سکتے ہیں لیکن ملک کی 22 کروڑ عوام کے ضمیر نہیں خرید سکتے۔ یہ فیصلہ  ہم  کریں گے اور براہ کرم انتخابات  کرائیں۔ بعد ازاں انہوں نے ویڈیو میں عمران خان کی حمایت میں نعرے لگائے۔

متعلقہ تحاریر