کبریٰ خان کو لمبے بال پسندنہیں
کبریٰ خان نے جواب دیا کہ نہیں یہ بہت لمبے بال ہیں مجھے اتنے لمبے بال پسند نہیں ہیں
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کا لمبے بالوں والی خواتین کی تصویر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انھیں بہت زیادہ لمبے بال پسند نہیں ہیں۔
لمبے اور گھنے بال اکثر خواتین کی خواہش ہوتے ہیں کیونکہ حسن و دلکشی کی تعریف میں بالوں کو خاص اہمیت حاصل لیکن پاکستان کی ایک نامور اداکارہ ایسی بھی ہیں جن کو لمبے بال پسند نہیں ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لمبےبالوں والی دو لڑکیوں کی تصاویر شیئر کی، تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کبریٰ کیا آپ کو اتنے لمبے بال پسند ہیں؟۔
کبریٰ نے صارف کی جانب سے شیئر کردہ لمبے بالوں کی تصاویر اور اس کے ساتھ پوچھے گئے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں یہ بہت لمبے بال ہیں مجھے اتنے لمبے بال پسند نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ کبریٰ خان ٹوئٹر اسپیس سے نابلد نکلیں
کبریٰ خان اور گوہر ممتاز کی نئی فلم”ابھی“ کا ٹیزر جاری
Nai yeh Bohot lambe hain… I’ll always be sitting on my hair.
— Kubra Khan Official (@KubraMKhan) April 19, 2022
کبریٰ خان ایک برطانوی پاکستانی اداکارہ اور فیشن ماڈل ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2014ء کی پاکستانی مزاحیہ فلم نا معلوم افراد سے کیا، اس کے بعد انھوں نے پے درپے ڈراموں میں اداکاری کی اور مختصرعرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں ، کبریٰ نے 2015ء کی بالی وڈ کی فلم ‘ویلکم ٹو کراچی’ میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے ۔