مارویل سیریز میں پاکستانی ڈیزائنر کے آرٹ کی رونمائی

شہزل ملک نے مس ماریل کی نئی سیریز کا پوسٹر تخلیق کیا ہے، سیریز 8 جون سے ڈزنی پلس پر شروع ہوگی، شہزل کو مبارکبادیں موصول۔

مشہور زمانہ مارویل انٹرٹینمنٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک آرٹ ورک شیئر کیا ہے، مارویل انٹرٹینمنٹ نے کیپشن دیا کہ 50 دنوں میں کمالہ خان کا سفر شروع ہوگا۔

ٹویٹ میں مزید بتایا گیا کہ مارویل اسٹوڈیوز کی سیریز ‘مس مارویل’ 8 جون سے ڈزنی پلس پر شروع ہوگی۔

شہزل ملک نے مارویل اسٹوڈیوز کی اس ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میرا آرٹ ہے جو کہ مارویل نے شیئر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مس مارویل کی مسلمان اور امریکی نژاد پاکستانی کی سیریز کا پوسٹر میں نے تخلیق کیا ہے۔

شہزل ملک کو اس کامیابی پر بہت سے افراد نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے اور کمنٹس کیے۔

معروف اداکار عثمان خالد بٹ بھی شہزل کو مبارک باد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ مبارک ہو، یہ ہمیشہ کی طرح بہت شاندار ہے۔

متعلقہ تحاریر