جاوید جعفری نے ظلم کیخلاف معاشرے کی خاموشی کو المیہ قرار دیدیا

برے لوگوں کا ظلم و ستم نہیں بلکہ اس پر اچھے لوگوں کی خاموشی اصل المیہ ہے، اداکار: بھارتی سپریم کورٹ نے دلی میں مسلمانوں کی املاک کیخلاف آپریشن رکوادیا

بھارتی اداکار جاوید جعفری نے بھارت میں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم پر معاشرے کی خاموشی کو المیہ قرار دیدیا۔

دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دہلی  کے علاقے جہانگیر پوری میں مسلمانوں کی دکانوں کے انہدام کیخلاف حکم امتناع جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

مارویل سیریز میں پاکستانی ڈیزائنر کے آرٹ کی رونمائی

شاہ رخ خان کی ہدایت کار راج کمار ہیرانی کیساتھ فلم کرنیکی تمنا پوری

 

اداکارہ جاوید جعفری نے اپنے ٹوئٹ میں بھارت میں مسلمانوں کیخلاف جاری مظالم کا ذکر تو نہیں کیا مگر انہوں نےمارٹن لوتھر کنگ جونیئر کا ایک قول شیئر کیا جس کے نتیجے میں سمجھنے والے ان کی بات سمجھ گئے۔

جاوید جعفری نے لکھا کہ  برے لوگوں کا ظلم و ستم نہیں بلکہ اس ظلم و ستم پراچھے لوگوں کی خاموشی اصل المیہ ہے ۔

دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ کے  جسٹس ایل این راؤ اور جسٹس بی آر گاوائی پر مشتمل  دو رکنی  بینچ نے شمال مغربی دہلی کے علاقے جہانگیر پوری میں انہدامی کارروائی کو روکنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ عدالت میئر کو دیے گئے احکام کے بعد ہونے والی انہدامی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کرے گا ۔عدالت نے  جمعیت علمائے  ہند کی دائر کردہ درخواست پرنارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن  کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا۔

واضح رہے گزشتہ  روز نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کی  بی جے پی سے تعلق رکھنے والی انتظامیہ نے کچھ روز قبل مسلم کش فسادات کی زد میں آنے والے علاقے جہانگیر پوری میں 7بلڈوزروں کی مدد سے انہدامی آپریشن کرتے ہوئے کئی دکانیں اور ایک مسجد کابیرونی گیٹ مسمار کردیا تھا۔بعد ازاں عدالتی احکام کے بعد کارروائی روک دی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر